QR CodeQR Code

پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا، صادق سنجرانی

17 Aug 2020 19:13

پارلیمنٹ ہاوس میں سعودی سفیر کیساتھ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی معاملات اور مسائل پر مشاورت سے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا، اسرائیل کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے فیصلے کے دور رس نتائج ہوں گے، پارلیمنٹ بالخصوص ایوان بالا کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا، اسرائیل کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے فیصلے کے دور رس نتائج ہوں گے، حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ہمیشہ بین الاقوامی معاملات اور مسائل پر مشاورت سے کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا، اسرائیل کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے فیصلے کے دور رس نتائج ہوں گے، پارلیمنٹ بالخصوص ایوان بالا کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا، امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب بھی اسی جذبے کیساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 880856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880856/پاکستان-اسرائیل-کو-کبھی-تسلیم-نہیں-کر-سکتا-صادق-سنجرانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org