QR CodeQR Code

محرم الحرام میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ

17 Aug 2020 21:08

محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے کی تجویز کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کابینہ کمیٹی امن و امان کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے کی تجویز کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کابینہ کمیٹی امن و امان کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی سے پولیس کے باوردی اہلکار، خواتین، معمر افراد اور میڈیا پرسنز مستثنیٰ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 880873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880873/محرم-الحرام-میں-موٹر-سائیکل-پر-ڈبل-سواری-پابندی-لگانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org