0
Monday 17 Aug 2020 21:20

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 122 نئے کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 122 نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 122 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے اب تک 1239 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار337 ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 72 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 32 ہزار 522 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں آج کورونا کے 488 نئے کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار 953 ہے، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 448 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 215 اور 6 ہزار 175 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 182 کورونا کیس سامنے آچکے ہیں۔ پنجاب 95 ہزار 447، خیبر پختونخوا 35 ہزار 215، اسلام آباد 15 ہزار 390، آزاد کشمیر 2 ہزار 184، گلگت بلتستان 2 ہزار 502 اور بلوچستان میں 12 ہزار 295 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 182، سندھ میں 2 ہزار 322، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 239، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 60 اور گلگت بلتستان میں 61 ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 880886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش