1
0
Monday 17 Aug 2020 22:12

جی بی الیکشن، تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کا پہلا مرحلہ مکمل

جی بی الیکشن، تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کا پہلا مرحلہ مکمل
اسلام ٹائمز۔ جی بی الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ پیر کے روز گلگت ریجن کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے، اس سے پہلے تمام امیدواروں کو جمع کرکے پہلے ان سے ٹکٹ ہولڈرز کے حق میں دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم بعد میں تمام امیدواروں سے ایک حلف نامے پر دستخط لیے گئے جس کے مطابق اگر کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں ملتا تو وہ آزاد حیثیت میں بھی الیکشن نہیں لڑے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹ کے معاملے پر تحریک انصاف کی قیادت اور پارلیمانی بورڈ گومگو کی کیفیت میں ہے۔

قیادت کو خدشہ ہے کہ بعض امیدواروں کو ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کا ووٹ تقسیم ہو سکتا ہے اور جس کا فائدہ مخالف جماعتوں کو ہوگا۔ اس ممکنہ خطرے کے سدباب کے طور پر امیدواروں سے انٹرویو سے پہلے ایک حلف نامے پر دستخط لیے جا رہے ہیں جس کے تحت اگر کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں ملتا تو وہ آزاد حیثیت میں الیکشن نہیں لڑ سکے گا۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ پیر کے روز اسلام آباد میں شروع ہو چکا ہے۔ مجموعی طور پر 94 امیدوار ٹکٹ کے خواہش مند ہیں، انٹرویوز کا سلسلہ بیس اگست تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 880890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سمیع اللہ
Pakistan
میری رائے یہ ہے کہ دیامر حلقہ 2 سے ٹکٹ عتیق اللہ کو دیا جائے، یہ بھاری اکثریت سے جیتے گا، کیونکہ اس کی پوزیشن اچھی ہے۔
ہماری پیشکش