0
Monday 17 Aug 2020 22:32

پشاور کے مزید 6 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پشاور کے مزید 6 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر شہر کے 6 علاقوں اور گلیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں حیات آباد کے 3 فیز، شاہین ٹاؤن، اکبر ٹاؤن اور شامی روڈ شامل ہیں۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے عوام کی کسی خاص وجہ کے بغیر آمد و رفت بند رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق مائیکرو اسمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں چھوٹے علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 880893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش