QR CodeQR Code

فلسطین پر صیہونی بمباری

طاقت کا نیا اسرائیلی توازن قبول نہیں، اب بمباری کا جواب بمباری سے ملیگا، ناصر صلاح الدین بریگیڈ

17 Aug 2020 22:40

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی الاعلام الحربی کیمطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک کا یہ مختصر بیان غزہ کے بیت حانون نامی شمالی شہر کے نواح میں واقع فلسطینی مزاحمتی محاذ سے متعلق ایک میدانی علاقے پر ہونیوالی صیہونی توپخانے کی بمباری کے جواب میں سامنے آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک 'عوامی مزاحمتی کمیٹی' کے عسکری ونگ ناصر صلاح الدین بریگیڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ نئے اسرائیلی دفاعی توازن کو ہرگز قبول نہیں کرے گا بلکہ اب فلسطین پر ہونے والی بمباری کا جواب اسرائیل پر جوابی بمباری کے ساتھ دیا جائے گا۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی الاعلام الحربی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک کا یہ مختصر بیان غزہ کے بیت حانون نامی شمالی شہر کے نواح میں واقع فلسطینی مزاحمتی محاذ سے متعلق ایک علاقے پر صیہونی توپخانے کی بمباری کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ناصر صلاح الدین بریگیڈ نے گزشتہ اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ غیرقانونی صیہونی بستیوں کی جانب آتشیں غبارے بھیجنے کا عمل دوبارہ سے شروع کر رہا ہے جو اسرائیل کی جانب سے دستخط شدہ معاہدوں پر دوبارہ عملدرآمد شروع ہونے تک جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کی شہری آبادی کو پچھلے دس روز سے ہوائی و توپخانے کے حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 880894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880894/طاقت-کا-نیا-اسرائیلی-توازن-قبول-نہیں-اب-بمباری-جواب-سے-ملیگا-ناصر-صلاح-الدین-بریگیڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org