QR CodeQR Code

انجمن امامیہ بلتستان نے محرم الحرام کیلئے ایس او پیز وضع کر دیئے

17 Aug 2020 23:02

ایس او پیز کے نکات میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کو بخار، کھانسی یا سانس کی تکلیف ہو تو وہ مجالس میں جانے سے گریز کرے، مجالس اور جلوسوں میں جانے والے تمام افراد ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان نے محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز وضع کر دیئے۔ ایس او پیز کے نکات میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کو بخار، کھانسی یا سانس کی تکلیف ہو تو وہ مجالس میں جانے سے گریز کرے، مجالس اور جلوسوں میں جانے والے تمام افراد ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگایا جائے۔ امام بارگاہوں اور جلوسوں میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھا جائے، تبرکات تقسیم کرتے ہوئے (گلوز) دستانے ضرور پہنا جائے نیز تبرکات پیک کر تقسیم کیے جائیں، سبیل لگانے کیلئے ڈسپوزیبل گلاس اور برتنوں کا استعمال کیا جائے۔ ایس او پیز کے تحت علمائے کرام مجالس کو مختصر کریں، مجالس والی جگہوں پر جراثیم کش سپرے کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 880898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880898/انجمن-امامیہ-بلتستان-نے-محرم-الحرام-کیلئے-ایس-او-پیز-وضع-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org