0
Monday 17 Aug 2020 23:10

پی آئی اے کے سربراہ نے تنخواہ میں اضافہ لینے سے انکار کردیا

پی آئی اے کے سربراہ نے تنخواہ میں اضافہ لینے سے انکار کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر (سی ای او) ارشد ملک نے قومی ائیر لائنز کی جانب سے تنخواہ میں اضافے کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے  انھیں 19 لاکھ تنخواہ کی پیشکش کی گئی تھی۔ بورڈ کے پر کشس پیکیج کے بجائے ارشد ملک نے ائیر فورس اور پرانے ڈیپیوٹیشن تعیناتی کی تنخواہ پر کام کرنے کو ترجیح دی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے چیئرمین کی تنخواہ پہلے ہی 25 فیصد کم کر دی گئی تھی، بورڈ کا موقف تھا کنٹریکٹ پر کام کرنے والے چیف لیول کے افسران اور پائلٹ 20 لاکھ ماہانہ سے زائد تنخواہ لیتے رہے ہیں۔ بورڈ نے سفارش کی تھی اصولی طور پر کسی کمپنیی کے چیف کی تنخواہ جونیئر افسران سے زیادہ ہونی چاہئے اور اس اصول کے تحت پی آئی اے بورڈ نے ارشد ملک کو 19 لاکھ کا ایک جامع پیکج دینے کی سفارش کی۔

ارشد ملک نے تنخواہ میں اضافے کی پیش کش ٹھکرا دی اور مؤقف اختیار کیا کہ دیگر پی آئی ملازمیں کی تنخواہیں کورونا کے باعث کم کر دی ہیں تو میں تنخواہ میں اضافہ کیسے قبول کر سکتا ہوں۔ واضح رہے کہ ارشد ملک گزشتہ ماہ ائیر فورس سے پری ریٹائرمنٹ چھٹی پر چلے گئے تھے۔ وفاقی کابینہ نے انھیں کنٹریکٹ پر پی آئی کا سی ای او مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل وہ ائیر لائنز میں ڈیپوٹیشن  پر کام کر رہے تھے۔ پی آئی ترجمان نے اس معاملے پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ارشد ملک کا ذاتی مسلہ ہے، اس پر ادارہ تبصرہ نہیں کرسکتا۔
خبر کا کوڈ : 880900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش