QR CodeQR Code

امریکہ کیجانب سے ایران کے بارے روسی پیشکش مسترد

ایران کیخلاف اختیار کردہ امریکی رویہ یکطرفہ اور زیادہ سے زیادہ دباؤ پر مبنی ہے، روس

17 Aug 2020 23:17

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں امریکہ کیجانب سے روسی پیشکش کے ٹھکرائے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مشکلات کے حل کے حوالے سے روسی نکتۂ نظر مذاکرات اور اجتماعی سکیورٹی پر مبنی ہے جبکہ امریکی نکتۂ نظر زیادہ سے زیادہ دباؤ اور یکطرفہ سیاست پر استوار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں امریکہ کی جانب سے روسی پیشکش کے ٹھکرائے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میخائیل اولیانوف نے اہنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ نے، خلیج فارس میں تناؤ کم کرنے کی غرض سے ایران کے ساتھ آنلائن کانفرنس کے انعقاد پر مبنی روسی صدر کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے لہذا خطے کی مشکلات کے حل کے حوالے سے 2 نکتہ ہائے نظر موجود ہیں۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے مزید لکھا کہ (ان مشکلات کے حل کے حوالے سے) روسی نکتۂ نظر مذاکرات اور اجتماعی سکیورٹی پر مبنی ہے جبکہ امریکی نکتۂ نظر زیادہ سے زیادہ دباؤ اور یکطرفہ سیاست پر استوار ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز کریملن پیلیس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی اس خواہش کا تذکرہ کیا گیا تھا کہ ایران کے حوالے سے سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین اور جرمنی کے ہمراہ خود ایران کی موجودگی میں ایک آنلائن کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔ روسی صدر نے اپنی پیشکش کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے بارے بحث انتہائی تناؤ کا شکار ہو چکی ہے بلکہ موجود تناؤ میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا تھا کہ مزید برآں یہ کہ نہ صرف ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے جارے ہیں بلکہ اب تو قراردادیں بھی سلامتی کونسل کی جانب سے منظورشدہ اور متفق القول معاہدوں کو ختم کرنے کے لئے پیش کی جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 880901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880901/ایران-کیخلاف-اختیار-کردہ-امریکی-رویہ-یکطرفہ-اور-زیادہ-سے-دباو-پر-مبنی-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org