0
Monday 17 Aug 2020 23:42

کورونا میں معیشت کو کھلا رکھنا حکومت کا جرأت مندانہ فیصلہ تھا، صدر مملکت

اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انجمن تاجران سندھ کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ کورونا میں دیہاڑی دارطبقے کیلئے معیشت کو کھلا رکھنا حکومت کا جرأت مندانہ فیصلہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاؤس سندھ میں انجمن تاجران سندھ کے وفد سے ملاقات کی، تاجروں کے وفد نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے بعد تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور حکومت کے معاشی پیکج اور ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کھلا رکھنے کے فیصلے کی تعریف کی۔ تاجروں سے ملاقات کے دوران صدر مملکت نے پبلک مقامات پر ایس او پیز پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی اور معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا میں دیہاڑی دار طبقے کیلئے معیشت کو کھلا رکھنا حکومت کا جرأت مندانہ فیصلہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 880909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش