0
Monday 17 Aug 2020 23:53

ایک ماہ کے دوران ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر موصول

ایک ماہ کے دوران ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر موصول
اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی 2020ء بھجوائی جانے والی ترسیلات زر بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گئیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 2 ارب 76 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں، جو کسی ایک مہینے میں پاکستان میں آنے والی ترسیلاتِ زر کی بلند ترین سطح ہے۔ ترسیلاتِ زر نمو کے اعتبار سے جولائی 2019ء کے مقابلے میں (سال بسال) 36.5 فیصد اور جون 2020ء کے مقابلے میں 12.2 فیصد بڑھی ہیں۔ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے اثرات کے پیش نظر کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں یہ اضافہ حوصلہ افزا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2020ء میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 82 کروڑ 16 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 53 کروڑ 82 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 39 کروڑ 39 لاکھ ڈالر اور امریکا 25 کروڑ 6 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں ترسیلات زر کی شرح نمو پچھلی دہائی کے دوران عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ہونے والے موسمی اضافے سے تقریباً دگنی زیادہ ہے۔ اب تک کئی عوامل نے ممکنہ طور پر ترسیلات ِزر میں نمو کو تقویت دی ہے، جن میں ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے منظم صورت ِحال اور پاکستان ریمیٹننس انیشیٹیو کے تحت اسٹیٹ بینک اور وفاقی حکومت کے پالیسی اقدامات شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 880910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش