0
Monday 17 Aug 2020 23:59
اسرائیل کیساتھ عرب ممالک کے دوستانہ تعلقات

اسرائیل و عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

اسرائیل و عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو
اسلام ٹائمز۔ عمانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیر خارجہ گابی اشکنازی اور عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے کے حالات اور دونوں ممالک کے آپسی تعلقات پر گفتگو کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں عمانی وزیر خارجہ نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ عمان مشرق وسطی کے اندر عادلانہ اور جامع امن و امان پر تاکید کرتا ہے جبکہ فلسطینی ضروریات کی تکمیل پر مبنی مذاکرات کا نئے سرے سے شروع کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ عمان اور غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کچھ دن قبل ہی ابوظہبی و تل ابیب کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے ذریعے اماراتی ولیعہد محمد بن زائد اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار کر لئے جائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے دوران خلیج فارس کے کئی عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ رابطے برقرار کئے جانے کے بارے میڈیا میں بارہا رپورٹس نشر ہو چکی ہیں جبکہ کہا یہ جا رہا ہے کہ اسرائیل نے ان میں سے بہت سے ممالک کے ساتھ گہرے سکیورٹی روابط استوار کر رکھے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اس سلسلے میں زیادہ شفاف اور اعلانیہ رویہ اپنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 880911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش