0
Friday 29 Jul 2011 19:30

رائے ونڈ کے تبلیغی مرکز سے متعلق تنقیدی بیان پر وزیر داخلہ کی طلبی، کوئی تبلیغی مرکز کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، شجاعت حسین

رائے ونڈ کے تبلیغی مرکز سے متعلق تنقیدی بیان پر وزیر داخلہ کی طلبی، کوئی تبلیغی مرکز کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، شجاعت حسین
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے رائے ونڈ کے تبلیغی مرکز سے متعلق تنقیدی بیان پر وزیر داخلہ رحمان ملک کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ہے، پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرے کا اجلاس اسلام آباد میں سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس وزارت داخلہ سے بھیجے گئے 2 قانونی بل زیرغور آئے، یہ بل انسداد دہشت گردی ایکٹ اور انسداد دہشت گردی اتھارٹی قانون سے متعلق ہیں، اجلاس میں وزارت دفاع کے سیکریٹری سمیت کوئی عہدے دار نہ آیا، جس میں کمیٹی نے دونوں بلوں پر غور موخر کر دیا، قومی سلامتی کمیٹی نے رائے ونڈ تبلیغی مرکز سے متعلق رحمان ملک کے بیان پر غور کیا تو سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ایسا کوئی بیان ان کے علم میں نہیں ہے۔
ادھر مسلم لیگ ق کے سربراہ سینیٹر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ تبلیغی مراکز اسلام کے مراکز ہیں۔ رائے ونڈ تبلیغی مرکز کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کرے، اس کے دفاع کے لئے اپنا سب کچھ داوٴ پر لگا دیں گے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کے بیان پر ردعمل میں شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت نے جنوبی ایشیا ہی نہیں دنیا بھر کے ملکوں میں دین کی تبلیغ کی۔ قرآن پاک کے دنیائے انسانیت کے احترام اور بقاء کے آفاقی پیغام کو عام کرنے میں خدمات انجام دی ہیں۔ شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور اہل اسلام تبلیغی جماعت کی خدمات کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے مرکز کو دہشت گردی کا اڈا قرار دینے والے کج فہمی کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 88092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش