1
Tuesday 18 Aug 2020 02:52
شامی آئین ساز کمیٹی کا قریب الوقوع اجلاس

ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ کی شامی صدر کیساتھ ملاقات

ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ کی شامی صدر کیساتھ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ علی اصغر خاجی نے وفد کے ہمراہ شام کے اپنے دورے کے دوران شامی وزیر خارجہ ولید المعلم اور صدر بشار الاسد کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ اور شامی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تازہ ترین شامی صورتحال اور جنیوا میں عنقریب منعقد ہونے والی شامی آئین ساز کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس ملاقات میں شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ باوجود اس کے کہ بعض فریق 'شامی آئین ساز کمیٹی' کو ان اہداف و مقاصد سے منحرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی تکمیل کے لئے اسے تشکیل دیا گیا ہے، شام اپنے رَستے پر گامزن رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام کے خلاف کئے گئے محاصرے سے مقابلے اور اسے توڑنے کے ممکنہ رستوں کے بارے بھی گفتگو کی گئی ہے۔

ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ علی اصغر خاجی نے اس ملاقات کے دوران شامی قوم اور حکومت کو پارلیمانی انتخابات کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔ واضح رہے کہ علی اصغر خاجی نے قبل ازیں شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ بھی ایک الگ ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی اور عالمی تازہ ترین صورتحال اور سیاسی تبدیلیوں پر گفتگو کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 880921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش