0
Tuesday 18 Aug 2020 09:56

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو اپنے مؤقف کی نفی قرار دیا ہے اور کہا کہ میری بیماری، دور ہونے اور کمیونی کیشن نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے۔ انہوں نے مولانا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن رہبر کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے اور مشترکہ حکمت عملی اور متفقہ مؤقف طے کیا جائے۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کو اپنے بہت قریب سمجھتے ہیں۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو نیب کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 880959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش