QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں دو روز سے عسکری پسندوں اور قابض فورسز کے مابین تصادم آرائی جاری

18 Aug 2020 10:36

نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق طرفین کے مابین شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز کریری میں 2 عسکری پسند اور 6 قابض فورسز ہلاک ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں منگل کی صبح اُس جگہ فائرنگ کا سر نو آغاز ہوگیا جہاں گذشتہ روز عسکری پسندوں اور قابض فورسز کے مابین شدید تصادم ہوا تھا۔ قابض انتظامیہ کے مطابق فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن رات کے لئے معطل رکھا تھا اور آج صبح آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق طرفین کے مابین شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز کریری میں 2 عسکری پسند اور 6 قابض فورسز ہلاک ہوئے تھے۔ کریری تصادم گذشتہ روز صبح شروع ہوا تھا جو آج دوسرے دن میں داخل ہوگیا ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک فائرنگ کا تبدلہ جاری تھا۔


خبر کا کوڈ: 880960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880960/مقبوضہ-کشمیر-میں-دو-روز-سے-عسکری-پسندوں-اور-قابض-فورسز-کے-مابین-تصادم-ا-رائی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org