QR CodeQR Code

آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

18 Aug 2020 10:21

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور باہمی سیکورٹی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ قبل ازیں آرمی چیف سعودی عرب پہنچے تو سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی نے ان کا استقبال کیا۔انہیں سعودی وزارت دفاع میں گارڈز آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی سمیت سعودی کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن الترکی السعود سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ عسکری تعلقات اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 880969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880969/ا-رمی-چیف-کی-سعودی-نائب-وزیر-دفاع-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org