0
Tuesday 18 Aug 2020 10:53

اسرائیلی فوج نے مبینہ چاقو بردار حملہ آور کو گولی مار دی

اسرائیلی فوج نے مبینہ چاقو بردار حملہ آور کو گولی مار دی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے مبینہ چاقو بردار حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ چاقو بردار کے حملے میں ایک اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پولیس افسر پر چاقو سے حملہ کیا جس سے وہ معمولی زخمی ہوا۔ جواب میں اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔ فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون بھی زخمی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 880970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش