0
Tuesday 18 Aug 2020 12:44

کپتان اب لمبی اننگ کھیلے گا، اسد عمر

کپتان اب لمبی اننگ کھیلے گا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا، حکومت پر نااہلی کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ عمران خان دوسروں کو ساتھ لے کر نہیں چلتے اور یہ سچ ہے کہ عمران خان دوسروں کو ساتھ لیکر چلنے کے لیے این آر او نہیں دے سکتے، عمران خان ملکی مفاد کے لیے ساتھ چلنے کی بات کرتے ہیں۔ عمران خان تمام ریاستی اداروں اور اکائیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، وزیراعظم نے 2 سال میں بالاکوٹ، بھارت، کورونا اور کمزور معیشت جیسے چیلنجز کا سامنا کیا۔ 22 سال کی جدوجہد کے بعد عمران خان وزیراعظم بنے جس کی کوئی مثال نہیں، اپوزیشن کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کپتان کریز پر سیٹ ہو گیا ہے، کپتان اب لمبی اننگز کھیلنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں وزراء حکومت کی مشترکہ نیوز بریفنگ میں کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کو دھچکہ لگا، ہم نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بروقت فیصلے کیے، پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کے باعث کورونا پر قابو پایا گیا، کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی کی دنیا بھر میں تعریف کی گئی، بل گیٹس نے پاکستان اور بھارت کا کورونا کیسز سے متعلق موازنہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 880998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش