QR CodeQR Code

جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم

18 Aug 2020 17:37

وفاقی کابینہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمزور طبقے کیلئے سوچنا اصل ایمان ہے، ہماری جدوجہد کا محور ہر کمزور پاکستانی ہے، 24 سالہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ 24 سالہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی اور جتنا بھی مشکل وقت آئے وہ عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر نمایاں کامیابیوں کا ذکر کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی کامیابیوں اور اسد عمر نے ملکی ترقی کیلئے حکومتی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔ شیخ رشید نے ایم ایل ون منصوبہ عمران خان کی بڑی کامیابی قرار دیا تو امین الحق نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کو نئی سمت مل گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمزور طبقے کیلئے سوچنا اصل ایمان ہے، ہماری جدوجہد کا محور ہر کمزور پاکستانی ہے، 24 سالہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں مدینے کی فلاحی ریاست کا تصور شامل کریں گے، ابتدائی طور پر 8ویں اور9ویں جماعت کیلئے نصاب تیار کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 881049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881049/جتنا-بھی-مشکل-وقت-آئے-عوام-کا-ساتھ-نہیں-چھوڑوں-گا-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org