0
Tuesday 18 Aug 2020 20:25

پاکستان کو عوامی جمہوری حکومت کی ضرورت ہے، محفوظ مشہدی

پاکستان کو عوامی جمہوری حکومت کی ضرورت ہے، محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا دو سالہ عرصہ اقتدار عوام پر قہر بن کر نازل ہوا ہے، عوام ضرورت کی بنیادی اشیاء سے محروم ہوچکے ہیں، سلیکٹڈ حکومت نے لوگوں کی خوشیاں بھی چھین لی ہیں، مدینہ کی ریاست قائم کرنے کا دعویٰ کرنیوالوں نے لوگوں سے آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام پر مسلط کی گئی، سول بالادستی کہیں نظر نہیں آرہی، سیاسی معاملات غیر سیاسی قوتوں کے کنٹرول میں ہیں۔

پیر محفوظ مشہدی کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف نام کے وزیراعظم ہیں، اقتدار کا مرکز کسی اور کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عوامی جمہوری حکومت کی ضرورت ہے، جو امت مسلمہ کیلئے مسائل کو بھی حل کر سکتی ہو، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی کام کرنے دیا جائے، وزارت خارجہ میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی خوشیاں چھین لی گئی ہیں۔ چینی، آٹا، گندم، اور پٹرولیم سکینڈلز نے عوام کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے، اب تک کرپشن کا بازار گرم ہے، قومی ترقی کے اشاریے منفی سمت جا رہے ہیں، حکومت نان ایشوز میں عوام کو الجھا کر اصل مسائل میں الجھا کر اصل مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 881061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش