0
Tuesday 18 Aug 2020 21:32

نوشہرہ بس حادثہ، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

نوشہرہ بس حادثہ، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ تیز رفتار مسافر بس کھائی میں گر گئی، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، منگل کی صبح لاہور سے آنے والی مسافر بس نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ کے قریب جبہ داﺅد زئی میں تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری، جس کے بعد امدادی ٹیموں نے فوراََ موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ لاہور سے آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی اور اُلٹنے کے بعد کھائی میں گری، تاہم بھاری مشینری کی مدد سے بس کو نکال لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پانچ جاں بحق افراد میں خاتون بھی شامل ہے، تاہم ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 881073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش