0
Tuesday 18 Aug 2020 21:36

بونیر، گاڑی کھائی میں گر گئی، 8 افراد جاں بحق، 12 زخمی

بونیر، گاڑی کھائی میں گر گئی، 8 افراد جاں بحق، 12 زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ بونیر میں چلندری چغرزئی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر اور آر ایچ سی دیوانہ بابا منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد شادی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 881074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش