QR CodeQR Code

اسرائیل-امارات دوستی معاہدہ

اسرائیل دوستی پر مبنی اماراتی اقدام اسلامی ممالک اور خطے کی مفاد میں نہیں، علی اصغر خاجی

18 Aug 2020 21:48

ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ نے شامی دورے سے واپسی پر لبنانی ای مجلے العہد کے اسرائیل-امارات دوستی معاہدے سے متعلق ایک سوال پر کہا ہے کہ ہم نے اس غلط اقدام پر اپنا موقف واضح کر دیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام اسلامی ممالک اور خطے کے مفاد میں نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ علی اصغر خاجی نے شامی دورے سے واپسی پر خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ انہوں نے لبنانی ای مجلے العہد کے اسرائیل-امارات دوستی معاہدے سے متعلق ایک سوال پر کہا ہے کہ ہم نے اس غلط اقدام پر اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔ علی اصغر خاجی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام اسلامی ممالک اور خطے کے مفاد میں نہیں۔ واضح رہے کہ ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز شامی دورے پر شامی وزیر خارجہ ولید المعلم اور صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے جنیوا کے اندر عنقریب منعقد ہونے والے شامی آئین ساز کمیٹی کے اجلاس سمیت 'قیصر ایکٹ' کے تحت شام پر عائد غیر قانونی امریکی پابندیوں پر بھی بات چیت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 881082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881082/اسرائیل-دوستی-پر-مبنی-اماراتی-اقدام-اسلامی-ممالک-اور-خطے-کی-مفاد-میں-نہیں-علی-اصغر-خاجی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org