QR CodeQR Code

آئی ایس او پشاور ڈویژن کی تیسری مجلس عمومی کا انعقاد

18 Aug 2020 22:16

اجلاس میں سابقہ ڈویژنل صدر و رکنِ ذیلی نظارت کاشف حسین نے دستور کی اہمیت پر گفتگو کی۔ سابقہ ڈویژنل صدر و سابقہ مرکزی سیکرٹری تعلیم ورکن ذیلی نظارت ضمیر علی جعفری نے اقدار کے موضوع کو اجاگر کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کی تیسری مجلس عمومی برائے سال احیائے ثقافت امربا المعروف و نہی عن المنکر شیر کوٹ کوہاٹ میں منعقد کی گئی۔ جس میں اگلے سہ ماہی پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سابقہ ڈویژنل صدر و رکنِ ذیلی نظارت کاشف حسین نے دستور کی اہمیت پر گفتگو کی۔ سابقہ ڈویژنل صدر و سابقہ مرکزی سیکرٹری تعلیم ورکن ذیلی نظارت ضمیر علی جعفری نے اقدار کے موضوع کو اجاگر کیا۔ سابقہ ڈویژنل صدر و ذیلی رکنِ نظارت نوید حسین انجم نے"ہماری ذمہ درای کیا" کے عنوان پر روشنی ڈالی۔

سابقہ ڈویژنل نائب صدر ڈاکٹر حازق نے "معاشرے میں ہمارا کردار کیا ہونا چاہئے" کے سلسلے میں اعرائض پیش کئے۔ سابقہ مرکزی صدور سرفراز حسینی اور حسن زیدی نے بھی مجلس میں شرکت کی۔ سرفراز حسینی نے تمام ارکان عمومی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور جوانوں کی اہمیت پر گفتگو کی۔ مرکزی محبین انچارج علی اشتر اور ڈویژنل صدر راولپنڈی صابر علی کی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 881083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881083/ا-ئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کی-تیسری-مجلس-عمومی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org