0
Tuesday 18 Aug 2020 22:31

پشاور، محرم الحرام کے سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے آئی جی کا سپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

پشاور، محرم الحرام کے سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے آئی جی کا سپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے سپیشل برانچ کے پولیس افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی، بعدازاں ڈی آئی جی سپیشل برانچ اختر حیات خان گنڈا پور نے آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو صوبہ بھر میں محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی کی صورتحال پر صوبے کے حساس اضلاع کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا، آئی جی پی نے اس موقع پر پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی ایجنسیز کے ساتھ تعاون برقرار رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران حالات پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بارے میں بروقت تفصیلی رپورٹ ارسال کی جائے، آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے سپیشل برانچ کے مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس میں مزید نکھار لانے کی ضرورت ہے، انہوں نے سپیشل برانچ کی ریجنل سطح پر تعیناتیاں اور نئے سیلز کے قیام کو بھی سراہا، جس کی وجہ سے سپیشل برانچ کی کارکردگی اور رپورٹنگ کے معیار میں بہتری آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 881090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش