0
Tuesday 18 Aug 2020 22:55

نیب کو زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی

نیب کو زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ نیب کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق نیب کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت سے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے، جب کہ احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کے گاڑیاں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق بھی کر دی ہے، چیئرمین نیب نے زرداری کی تین، نواز شریف کی ایک گاڑی منجمد کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ نیب نے احتساب عدالت میں مؤقف پیش کیا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے غیر قانونی طور پر توشہ خانے سے گاڑیاں لیں۔ احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر توشہ خانے سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، نیب نے سابق صدر آصف زرداری، اور سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے، اور چئیرمین نیب نے گاڑیاں منجمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جب کہ گاڑیاں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کے لئے نیب نے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 881095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش