0
Tuesday 18 Aug 2020 22:58

ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کے قریب ڈرون کے آنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم

ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کے قریب ڈرون کے آنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کے قریب ڈرون کے آنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے طیارے کی لینڈنگ کے دوران گزشتہ روز ایک ڈرون بہت قریب آگیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ایئر فورس ون کا تیارہ، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ سوار تھے، گزشتہ روز واشنگٹن کے باہر ایک فوجی اڈے پر اترتے وقت ڈرون سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بھائی رابرٹ ٹرمپ کی تدفین کے بعد اپنیے نیو جرسی گالف ریزورٹ میں ایک ہفتہ گزار کر واپس واشنگٹن جارہے تھے کہ یہ واقع پیش آیا۔ خیال رہے کہ 16 اگست کو امریکی صڈر ڈونلڈٹرمپ کے بھائی رابرٹ ٹرمپ 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ گزشتہ روز ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جوبائیڈن کو کٹھ پتلی قرار دے دیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کٹھ پتلی ہیں اور یہ وہی کرتے ہیں جو وہ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک کی تاریخ کے اہم انتخابات ہونے والے ہیں اور ہم شہروں اور نواحی علاقوں کو جرائم اور افراتفری کے مستقبل سے بچائیں گے جبکہ رائے شماری سے لگتا ہے ہم انتخابات میں برتری حاصل کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ہم منی سوٹا سے جیتے تو پھر گیم اوور ہو جائے گی تاہم دوسری جانب چین چاہتا ہے کہ میں انتخابات میں ہار جاؤں۔
خبر کا کوڈ : 881098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش