0
Tuesday 18 Aug 2020 23:04

کورونا لاک ڈاون کیوجہ سے گذشتہ تین ماہ میں صرف 232 پاکستانیوں کو بیرون ملک ملازمتیں ملیں

کورونا لاک ڈاون کیوجہ سے گذشتہ تین ماہ میں صرف 232 پاکستانیوں کو بیرون ملک ملازمتیں ملیں
اسلام ٹائمز۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک ملازمت میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران صرف 232 پاکستانیوں نے بیرون ملک ملازمتیں حاصل کی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار وفاقی وزارت اوور سیز کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ میں دیے گئے ہیں۔ وفاقی وزارت اوورسیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیا پاکستان کالنگ انیشیٹو لانچ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک ایک ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے سی ویز ویب سائٹ پراپلوڈ کیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا گیا۔ وطن واپس لائے جانے والے پاکستانیوں میں سے 2018ء تبلیغی اور 1326 قیدی تھے۔ وفاقی وزارت اوورسیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ای اوبی آئی پنشن میں 61 فیصداضافہ کیا گیا اور اوورسیز ورکرز کے لیے لازمی این آئی سی اوپی کی شرط ختم کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یواے ای، جاپان اور کویت سے مین پاورایکسپورٹ کے لیے معاہدے کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ او پی ایف اسلام آباد دفتر میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی سہولت قائم کی گئی اور او پی ایف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کیا گیا۔ اسلام آباد اور کراچی میں قطر ویزہ سینٹرز قائم کیے گیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے وزارت اوورسیزسے متعلق 1411 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1392 شکایات نمٹادی گئیں۔ وفاقی وزارت اوور سیز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک وفات پا جانے والے ملازمین کے لیے 912 ملین روپے ریکور کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 881103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش