0
Wednesday 19 Aug 2020 00:44

میں نے اعظم خان کو کوئی تھپڑ نہیں مارا، شاہ محمود قریشی

میں نے اعظم خان کو کوئی تھپڑ نہیں مارا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو تھپڑ مارنے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے اعظم خان کو کوئی تھپڑ نہیں مارا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اعظم خان کو تھپٹر مارنے کی خبر فضول اور بےبنیاد ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مختلف ذرائع ابلاغ پر خبر سامنے آئی تھی کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔ خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم سے ملنا چاہتے تھے، لیکن ان کے آفس کے باہر انہیں پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے روک دیا تھا، جس پر یہ واقعہ پیش آیا، تاہم اب شاہ محمود قریشی نے اس خبر کی واضح طور پر تردید کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 881130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش