QR CodeQR Code

اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان کی تعیناتی کا اختیار وفاقی کابینہ سے واپس لینے کا فیصلہ

19 Aug 2020 00:49

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے متعقلہ وزراء کے کئی منظور نظر افراد کی منظوری مسترد ہوئی ہے اور وفاقی کابینہ کے ارکان میرٹ پر امیداوار کی تعلیم، تجربے اور قابلیت پر سوالات کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ سے اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان کی تعیناتی کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سربراہان کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم، متعلقہ وزیر اور سیکرٹری کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام وزارتوں کو اپنے قوانین اور قواعد میں جلد از جلد ترمیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے متعقلہ وزراء کے کئی منظور نظر افراد کی منظوری مسترد ہوئی ہے اور وفاقی کابینہ کے ارکان میرٹ پر امیداوار کی تعلیم، تجربے اور قابلیت پر سوالات کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور منیجنگ ڈائریکٹر پاک عرب ریفائنری (پارکو) کے لیے منظور نظر افراد کے نام مسترد ہوئے۔ کابینہ ڈویژن نے 15ستمبر تک تمام وزارتوں کو عملدرآمد رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھاکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز کی تشکیل نو کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 881131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881131/اداروں-اور-کمپنیوں-کے-سربراہان-کی-تعیناتی-کا-اختیار-وفاقی-کابینہ-سے-واپس-لینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org