QR CodeQR Code

آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا حکومت سے بلاسود قرضوں کا مطالبہ

19 Aug 2020 03:14

کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے، نویں اور دسویں جماعت کے طالب علموں کا سلیبس مکمل نہیں ہوسکے گا، حکومت کی اعلان کردہ تاریخ پر اسکول کھولنے کے پابند ہیں، حکومت تعلیمی کیلنڈر پر ازسرنو نظرثانی کرے اور اسکولز کی منسوخ رجسٹریشن بحال کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے بلاسود قرضوں کا مطالبہ کردیا۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 13 مارچ سے اسکولز بند ہیں جس کے باعث 15 لاکھ اساتذہ معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ اور نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز پنجاب کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے دیگر افراد کے ساتھ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے، نویں اور دسویں جماعت کے طالب علموں کا سلیبس مکمل نہیں ہوسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی اسکولز معاشی بحران کا شکار ہیں، وفاقی حکومت بلاسود قرضے فراہم کرے، حکومت کی اعلان کردہ تاریخ پر اسکول کھولنے کے پابند ہیں، حکومت تعلیمی کیلنڈر پر ازسرنو نظرثانی کرے اور اسکولز کی منسوخ رجسٹریشن بحال کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 881133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881133/ا-ل-پرائیویٹ-اسکولز-ایسوسی-ایشن-کا-حکومت-سے-بلاسود-قرضوں-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org