0
Wednesday 19 Aug 2020 03:26

کمیٹی میں پارٹی کے نہیں حکومتی نمائندے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

کمیٹی میں پارٹی کے نہیں حکومتی نمائندے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کمیٹی میں کوئی پارٹی نہیں وفاق اور سندھ حکومت کے نمائندے ہوں گے۔ نیب سکھر میں گندم سبسڈی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی وفاق سے پچھلے ایک، ڈیڑھ ماہ سے کئی معاملات پر بات چیت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان سہولت فراہم کرے گی۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وفاق کے پراجیکٹ مہینوں منظوری میں پھنس جاتے ہیں، یہ کمیٹی سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کمیٹی کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرے گی، شہر کا انتظامی سربراہ لگانا صوبائی حکومت کا کام ہے، کوئی کمیٹی قانون سے بالاتر نہیں ہوسکی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ قانون میں گنجائش ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کوئی بھی بن سکتا ہے، شہر کے انتظامی سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے کابینہ سے گائیڈ لائن لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 881136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش