0
Wednesday 19 Aug 2020 10:45

تحریک انصاف سے اتحاد کیلئے فارمولا طے ہو رہا ہے، سید علی رضوی

تحریک انصاف سے اتحاد کیلئے فارمولا طے ہو رہا ہے، سید علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سکرٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کیلئے فارمولا طے ہو رہا ہے، دونوں جماعتوں کے قائدین کے مابین اس سلسلے میں کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں، ملاقاتوں میں اتحاد کے کئی فارمولوں پر غور و حوض کیا گیا ہے۔ اتحاد کامیاب ہونے کی صورت میں چار سے پانچ حلقے ایم ڈبلیو ایم کو ملیں گے، حکومت سازی میں بھی ہماری جماعت کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔ مقامی میڈیا کو انٹرویو میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ ہر حلقے میں کرپشن مافیاز سے ہوگا۔ ضمیر، نوکریاں، ٹھیکے بیچنے والوں کے ساتھ کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

حلقہ نمبر 2 میں ایم ڈبلیو ایم کی کامیابی سو فیصد یقینی ہے، شگر، روندو کھرمنگ میں بھی ہماری پوزیشن بہت ہی مضبوط ہے، نگر کے دونوں حلقوں میں بھی ہمارے مقابلے میں کوئی جماعت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے، آئندہ بھی کریں گے۔ میرے لئے سب سے عزیز عوام کے مفادات ہیں۔ خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ عوام کے مفادات پر کسی نے شب خون مارنے کی کوشش کی تو عوامی طاقت سے ایسی قوتوں کو کچل دیں گے، کئی مقامات پر مافیاز نے ہمارا امتحان لیا ہے، ہم نے ہر میدان میں مافیاز کو پسپا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 881187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش