0
Wednesday 19 Aug 2020 10:57

چیف کورٹ، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

چیف کورٹ، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ چیف جج گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں دائر رٹ پیٹشن کو قابل سماعت قرار دیکر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ کیس کی سماعت 8 ستمبر کو ہوگی۔ عدالت نے وزیراعلی، چیف سکریڑی گلگت بلتستان، چیف الیکشن کمشنر، سکریٹری لوکل گورنمنٹ، اکاونٹنٹ جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ ایڈووکیٹ جہانگر شاہ، آفاق احمد اور نعمان نے ایڈووکیٹ احسان علی کے ذریعے گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کے لئے رٹ پیٹشن دائر کی تھی۔ چیف جج چیف کورٹ ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ابتدائی دلائل سن کر پیٹشن کو قابل سماعت قرار دیکر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت کیس کی سماعت 8 ستمبر کو کرے گی۔ پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد فوری عمل میں لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 881189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش