QR CodeQR Code

مذہبی قائدین فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، پیر سعید الحسن شاہ

19 Aug 2020 11:22

صوبائی وزیر اوقاف کا کہنا ہے کہ علماء منبر و محراب سے اتحاد امت کا درس دیں، مذہبی قائدین فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کل مسالک علماء بورڈ فروغ امن کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ سے کل مسالک علماء بورڈ اور قومی امن کمیٹی کے راہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں محرم الحرام میں قیام امن کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم، پروفیسر سید محمود غزنوی، علامہ اصغر عارف چشتی، مولانا محمد افضل حیدری شامل تھے۔

اس موقع پر محرم الحرام میں قیام امن کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر پیر سعید الحسن شاہ کا کہنا ہے کہ علماء منبر و محراب سے اتحاد امت کا درس دیں، مذہبی قائدین فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کل مسالک علماء بورڈ فروغ امن کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 881193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881193/مذہبی-قائدین-فرقہ-واریت-کے-خاتمے-کیلئے-اپنا-کردار-ادا-کریں-پیر-سعید-الحسن-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org