QR CodeQR Code

ہمیں کراچی کے لوگوں کے ذہن سے خوف نکالنا ہو گا، نجیب ہارون

19 Aug 2020 11:45

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس وقت جو بات ہو رہی ہے، ایسا ہی ہے جیسے میچ سے پہلے گراؤنڈ میں تیاریاں ہوتی ہیں، سندھ میں ہمیں بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی نجیب ہارون کہتے ہیں کہ ہمیں کراچی کے لوگوں کے ذہن سے خوف نکالنا ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی نجیب ہارون نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت جو بات ہو رہی ہے، ایسا ہی ہے جیسے میچ سے پہلے گراؤنڈ میں تیاریاں ہوتی ہیں، سندھ میں ہمیں بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔ کراچی میگا پروجیکٹس کے لیے فوکل پرسن نجیب ہارون کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم سب یہ چاہتے ہیں کہ کراچی شہر محترم ہو جائے۔ 


خبر کا کوڈ: 881195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881195/ہمیں-کراچی-کے-لوگوں-ذہن-سے-خوف-نکالنا-ہو-گا-نجیب-ہارون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org