0
Wednesday 19 Aug 2020 12:10

اشرف آصف جلالی نے ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا

عدالت نے فریقین کے وکلاء کو درخواست پر بحث کیلئے 21 اگست کو طلب کرلیا
اشرف آصف جلالی نے ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے سربراہ اشرف آصف جلالی نے ماڈل ٹاون کچہری سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے حقائق کے برعکس اس کی درخواست ضمانت مسترد کی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔ سیشن عدالت نے اشرف آصف جلالی کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو 21 اگست کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا ہے۔ 21 اگست کو سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان درخواست ضمانت کی سماعت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 881198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش