0
Wednesday 19 Aug 2020 12:41

کراچی، مقابلے میں ہلاک 1 ملزم کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا

کراچی، مقابلے میں ہلاک 1 ملزم کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا
اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم مذہبی تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان محمد رفیق عرف عادل عرف حبیب اللّٰہ اور عدنان شبیر عرف قاری پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث اور فورسز کو انتہائی مطلوب تھے۔ محمد رفیق عرف عادل عرف حبیب اللّٰہ کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔ ملزم عدنان شبیر عرف قاری کالعدم تنظیم کا انتہائی خطرناک دہشتگرد تھا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگرد بم دھماکوں، بینک ڈکیتی، فرقہ وارانہ دہشتگردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی متعدد ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ٹی ٹی پی استاد اسلم گروپ کے انتہائی خطرناک دہشت گرد رئیس یار محمد گوٹھ بلدیہ ٹاؤن کے علاقہ میں موجود تھے۔ اطلاع ملنے پر پاکستان رینجرز کے شاہین گروپ اور سی ٹی ڈی پولیس نے انتہائی مہارت کے ساتھ دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ گذشتہ رات گئے رئیس یار محمد گوٹھ بلدیہ ٹاؤن میں دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے محاصرہ کیا گیا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق فورسز کی پیش قدمی دیکھ کر ملزمان نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ دہشت گردوں کو میگا فون کے ذریعے بار بار ہتھیار پھینکنے کا اور گرفتاری دینے کا کہا گیا۔ ملزمان نے فائرنگ جاری رکھی، اس دوران کی گئی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان سے دو عدد ایس ایم جی، دو نائن ایم ایم پستول، ایمونیشن اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔  دونوں ملزمان حال  ہی میں افغانستان سے کراچی آئے تھے اور کراچی میں بڑی دہشت گردی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 881206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش