QR CodeQR Code

لاہور، خودکش بمبار کا نشانہ پولیس لائنز تھی، سہولت کار کا انکشاف

19 Aug 2020 15:09

ذرائع کے مطابق دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پولیس لائن کے باہر خودکش حملہ کرنا تھا جس کی ہدایت انہیں تحریک طالبان کے رہنما مکرم خان عرف عمر خراسانی نے دی تھی۔ پکڑے جانیوالے لیاقت خان نے اعتراف کیا کہ وہ ریلوے سٹیشن کے قریب خودکش بمبار کا انتظار کر رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے ریلوے سٹیشن سے گزشتہ روز گرفتار ہونیوالے دہشتگرد کا نشانہ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ تھی۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پولیس لائن کے باہر خودکش حملہ کرنا تھا جس کی ہدایت انہیں تحریک طالبان کے رہنما مکرم خان عرف عمر خراسانی نے دی تھی۔ پکڑے جانیوالے لیاقت خان نے اعتراف کیا کہ وہ ریلوے سٹیشن کے قریب خودکش بمبار کا انتظار کر رہا تھا، جس نے پولیس لائن جا کر دھماکہ کرنا تھا، لیکن وہ خودکش بمبار کی آمد سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا۔

پکڑے جانے والے دہشت گردوں کے سہولت کار لیاقت خان کا دوران تفتیش کہنا تھا کہ حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا گیا جبکہ 17 سالہ خودکش بمبار پڑوسی ملک کا رہائشی ہے۔ یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب سے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا تھا جس کے پاس خودکش جیکٹ اور دیگر بارودی مواد تھا۔


خبر کا کوڈ: 881240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881240/لاہور-خودکش-بمبار-کا-نشانہ-پولیس-لائنز-تھی-سہولت-کار-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org