0
Wednesday 19 Aug 2020 21:38

سندھ کے کسی شہر کو اسلام آباد کی کالونی نہیں بننے دیں گے، پیپلز پارٹی

سندھ کے کسی شہر کو اسلام آباد کی کالونی نہیں بننے دیں گے، پیپلز پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، سندھ کے کسی شہر کو اسلام آباد کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت کراچی پر وفاق کے قبضے اور سندھ کے بٹوارے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ سندھ توڑنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کو دھمکیاں نہ دی جائیں اور قبضے کی باتیں بھی نہ کی جائیں، بہ صورت دیگر پیپلز پارٹی کالا باغ ڈیم اور ایم آر ڈی سے بڑی تحریک چلائے گی۔

کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کچھ لوگوں نے ایک بار پھر سندھ میں نئے صوبے کی بات کی ہے، یہ لوگ نفرتیں پھیلا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کرے گی تو نہ ایم کیو ایم کو مانتے ہیں نہ ایم کیو ایم کی سیاست کو تسلیم کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 881310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش