0
Wednesday 19 Aug 2020 21:41

آسٹریلیا، کورونا کی ویکسین تیار کرکے اسے مفت فراہم کیا جائے گا

آسٹریلیا، کورونا کی ویکسین تیار کرکے اسے مفت فراہم کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا میں پھیلنی والی کرونا وباء سے بچاؤ کیلئے آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی کا ساتھ حاصل کرلیا ہے اور جلد کورونا کی ویکسین تیار کرکے اسے مفت فراہم کیا جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا ویکسین دواساز کمپنی آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کی جارہی ہے جس کے تجرباتی مراحل جلد مکمل ہونے والے ہیں۔ آسٹریلیا میں تیار ہونے والی کورونا وائرس ویکسین ان پانچ ممالک میں سے ایک ہوگی جنہیں قابل اعتماد سمجھا گیا ہے۔ اس حوالے سے آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے لیے ویکسین انتہائی ضروری ہے اور اگر اس کے تمام تجرباتی مراحل کامیاب ہوئے تو آسڑا زینیکا سے معاہدہ پکا ہوگا۔ آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ویکسین کی ہر طریقے سے تصدیق ہونے کے بعد اسے آغاز میں آسٹریلیا کی 25 ملین آبادی کو مفت فراہم کیا جائے گا۔ تاہم آسٹریلیا میں اب تک کورونا ویکسین کو فروخت کرنے کے لیے کوئی قیمت مختص نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد23 ہزار 989ہوچکی ہے جب کہ اموات کی کل تعداد  216 ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 881311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش