QR CodeQR Code

چینی سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات

19 Aug 2020 22:18

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان میں سی پیک کے تحت چلنے والے منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ملاقات میں پاکستان میں سی پیک کے تحت چلنے والے منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چینی سفیر نے کہا تھا کہ چین ہر طرح سے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ چین نے ایک بار پھر دنیا کو دکھایا ہے کہ وہ پاکستان کے دوست ہیں اور وہ مشکل وقت میں ہر صورتحال کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کے لیے دستیاب ہیں۔ چینی سفیر نے کہا تھا کہ پاکستان چین کے لیے پہلے نمبر کی ترجیح ہے اور دونوں ممالک ہر موسم کے دوست ہیں۔ چین پاکستان کے لیے ہر طرح کی مدد جاری رکھے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل چینی کمپنیوں کے سربراہان نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں  50 لاکھ روپے عطیہ دیا تھا۔ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان سے چین کی دو کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے 50 لاکھ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا تھا۔ چینی کمپنیوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو 30 لاکھ روپے کا حفاظتی سامان بھی عطیہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی کمپنیوں کی مدد پر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 881315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881315/چینی-سفیر-کی-مولانا-فضل-الرحمان-سے-اسلام-ا-باد-میں-ان-رہائشگاہ-پر-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org