0
Wednesday 19 Aug 2020 23:42

گلگت، ملی یکجہتی کونسل کا جمعہ کو یوم مردہ باد اسرائیل منانے کا اعلان

گلگت، ملی یکجہتی کونسل کا جمعہ کو یوم مردہ باد اسرائیل منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجتی کونسل گلگت بلتستان نے جمعہ کے روز یوم مردہ باد اسرائیل منانے کا اعلان کر دیا۔ کونسل کے صوبائی صدر شیخ میرزا علی نے گلگت میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کابینہ نے آئندہ جمعہ کو یوم مردہ باد اسرائیل منانے کا فیصلہ کیا ہے اور گلگت بلتستان میں بھی یوم مردہ باد اسرائیل منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہمیں کسی بھی ملک سے کوئی لینا دینا نہیں، ہر ملک کی اپنی پالیسی ہوتی ہے لیکن ہمارا فرض بنتا ہے کہ اسرائیل کے ناپاک عزائم، ناپاک وجود اور مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کیخلاف آواز بلند کی جائے۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر مولانا سرور شاہ نے بھی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وجود ہی ناجائز ہے اور اس کیخلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 881336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش