QR CodeQR Code

اسرائیل-امارات دوستی معاہدہ

اسرائیل کو عرب لیگ میں بھی شامل کیا جائے، ضاحی خلفان

19 Aug 2020 23:59

عرب ای مجلے الخلیج آنلائن کیمطابق متحدہ عرب امارات کے سابق پولیس چیف نے اسرائیل-امارات دوستی معاہدے کے حوالے سے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کوئی اجنبی لوگ نہیں بلکہ اسی سرزمین کے باسی ہیں جبکہ عوامی روابط کے بغیر اسرائیل کیساتھ استوار کئے جانیوالے دوستانہ تعلقات بے معنی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے سابق پولیس چیف ضاحی خلفان نے اسرائیل-امارات دوستی معاہدے کے حوالے سے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے تمام دارالحکومت اسرائیل کے اپنے دارالحکومت ہیں۔ ضاحی خلفان نے ایک عربی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ استوار دوستانہ تعلقات کے عوامی سطح پر رواج دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کوئی اجنبی لوگ نہیں بلکہ اسی سرزمین کے باشندے ہیں جبکہ عوامی روابط کے بغیر اسرائیل کے ساتھ استوار کئے جانے والے دوستانہ تعلقات بے معنی ہیں۔

عرب ای مجلے الخلیج آنلائن کے مطابق ابوظہبی کے سابق پولیس چیف نے مطالبہ کیا ہے کہ عرب لیگ کا نام بدل کر "وسطی ایشیائی لیگ" رکھ دیا جائے اور اس میں اسرائیل کو بھی شامل کیا جائے۔ ضاحی خلفان نے اس حوالے سے کہا کہ اسرائیلیوں کا صرف ایک ہی دارالحکومت "تل ابیب" نہیں بلکہ عرب ممالک کے تمام دارالحکومت اسرائیل کے اپنے دارالحکومت ہیں۔ ضاحی خلفان نے دعوی کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات پورے خطے کے مفاد میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 881345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881345/اسرائیل-کو-عرب-لیگ-میں-بھی-شامل-کیا-جائے-ضاحی-خلفان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org