QR CodeQR Code

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

20 Aug 2020 00:30

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 روپے اور 1972 روپے کی کمی ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کی کمی ہوگئی اور فی اونس قیمت کم ہوکر 1985 ڈالر کی سطح پرآگئی۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کمی ہوگئی۔ عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 روپے اور 1972 روپے کی کمی ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 2ہزار 881 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کی کمی ہوگئی اور فی اونس قیمت کم ہوکر 1985 ڈالر کی سطح پرآگئی۔


خبر کا کوڈ: 881350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881350/عالمی-مقامی-مارکیٹوں-میں-سونے-کی-قیمت-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org