اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رپورٹ کی وجہ سے ان کا کام آسان ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے میں جو ادارہ یا شخص ہاتھ بٹائے گا اسے خوش آمدید کہیں گے۔