0
Saturday 30 Jul 2011 00:06

پاکستان،امریکا و دیگر ممالک کے سفارت کاروں پر بغیر اجازت نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد

پاکستان،امریکا و دیگر ممالک کے سفارت کاروں پر بغیر اجازت نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے امریکا و دیگر ممالک کے سفارت کاروں پر بغیر اجازت کے نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سینئر سفارت کاروں اور قونصل جنرلز کو بھی کسی دوسرے شہر جانے کے لیے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس فیصلے پر کچھ عرصے سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، جس پر امریکا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفارت کاروں پر بھی پابندی لگانے کا انتباہ کیا ہے۔
امریکا نے جنیوا کنونشن کے تحت پہلے ہی 5 ممالک ایران، شام، روس، شمالی کوریا اور کیوبا کے سفارت کاروں پر پابندیاں لگا رکھی ہیں، دیگر ممالک کے سفارت کاروں کو بھی دوسرے شہر میں داخلے کے لیے اجازت درکار ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص پشاور میں متعدد بار امریکی سفارت کاروں کی مشکوک سرگرمیاں رپورٹ کی گئی ہیں اور بغیر یا جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑیاں کئی مرتبہ پکڑی گئی، تاہم مبینہ سفارت کاروں نے تلاشی دینے سے ہمیشہ انکار کیا۔
خبر کا کوڈ : 88136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش