QR CodeQR Code

سندھ میں آج نہیں تو کل صوبہ ضرور بننا ہے، خواجہ اظہارالحسن

20 Aug 2020 17:27

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ کراچی کا مسئلہ کراچی میں ہی حل ہوسکتا ہے، شہر قائد کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ احساسِ ذمہ داری کا ہے، پیپلز پارٹی نے الزامات عائد ہونے کے باوجود اپنی روش تبدیل نہیں کی اور نہ ہی شہر کے لئے کوئی کام کیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ میں آج نہیں تو کل صوبہ ضرور بننا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے للکارنے والا لب و لحجہ اختیار کرلیا، اس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کا مسئلہ کراچی میں ہی حل ہوسکتا ہے، شہر قائد کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ احساسِ ذمہ داری کا ہے، پیپلز پارٹی نے الزامات عائد ہونے کے باوجود اپنی روش تبدیل نہیں کی اور نہ ہی شہر کے لئے کوئی کام کیا۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ پاکستان کا ایک صوبہ ہے، صوبے پر جتنا حق ان کا ہے اُتنا ہی تمام پاکستانیوں کا بھی ہے۔ ناجائز تجاوزات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ نالوں پر تجاوزارت ایم کیو ایم نے نہیں کرائیں، میئر کراچی نے  انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 11 ہزار غیرقانونی مکانات مسمار کئے، مگر پی پی نے آج تک کچھ نہیں کیا، حکومت اگر نالوں پر قائم تجاوزارت توڑے اور گوٹھ توڑے تو ایم کیو ایم اس اقدام کی مکمل حمایت کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 881360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881360/سندھ-میں-ا-ج-نہیں-کل-صوبہ-ضرور-بننا-ہے-خواجہ-اظہارالحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org