QR CodeQR Code

سعودی عرب بھی امارات اسرائیل ڈیل میں شامل ہو جائیگا، ٹرمپ

20 Aug 2020 08:58

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے جلد ہی کہیں گے کہ امریکا ایران کے خلاف معطل کی گئی سابقہ تمام پابندیوں کی بحالی چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی ڈیل میں سعودی عرب بھی شامل ہو جائے گا۔ وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے جلد ہی کہیں گے کہ امریکا ایران کے خلاف معطل کی گئی سابقہ تمام پابندیوں کی بحالی چاہتا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق روس اور چین سمیت دیگر ممالک کی جانب سے امریکی اقدام کی شدید مخالفت متوقع ہے۔ ایران ایٹمی ڈیل کے بعد تہران کے خلاف پابندیاں معطل کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتخانہ کھولنے پر بھی اتفاق ہوا۔ معاہدے پر باضابطہ دستخط آئندہ چند ہفتوں میں ہوں گے۔ ادھر سعودی عرب نے فلسطینیوں سے بین الاقوامی امن معاہدہ کرنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 881391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881391/سعودی-عرب-بھی-امارات-اسرائیل-ڈیل-میں-شامل-ہو-جائیگا-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org